: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
کربلا،9جون(ایجنسی) عراق کے شہر کربلا میں دو خود کش بم دھماکوں کے نتیجے میں 30 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے، جب کہ دونوں حملوں کی ذمہ داری داعش نے قبول کرلی ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق کربلا کے مرکزی بس اسٹیشن پر جمعے کی صبح ایک خودکش بمبار نے خود کو دھماکے سے اڑالیا جس کے نتیجے میں چار افراد زخمی ہوئے۔
دوسرا دھماکہ کربلا کے مشرقی مضافاتی علاقے مصیب کی ایک مصروف مارکیٹ میں صبح ساڑھے گیارہ بجے ہوا جب لوگوں کی بڑی
تعداد نماز جمعہ سے قبل خریداری میں مصروف تھی۔ اس حملے میں 30 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔ عراقی وزارت داخلہ کے ترجمان نے 30 افراد کی ہلاکتوں کی تصدیق کردی ہے۔ امدادی کارکنوں نے زخمیوں اور لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا ہے۔ اسپتال ذرائع کے مطابق حملے میں 34 افراد زخمی ہوئے جن میں سے چار کی حالت تشویش ناک ہے جس کی وجہ سے ہلاکتوں میں اضافے کا اندیشہ ہے۔ سیکورٹی فورسز نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے لیا ہے۔ داعش نے اپنی میڈیا ایجنسی اعماق پر جاری کردہ بیان میں دونوں حملوں کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔